برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بش نے اسرائیل کو مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران پر حملے کیلئے تیار رہنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔
رپورٹ میں اخبار نے پینٹاگون کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ پنٹاگون کی مخالفت اور نومبر کے صدارتی انتخابات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کے پاس تہران سے نمٹنے کیلئے دوسرا بہترین آپشن اسرائیل کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرانا ہے۔ اخبار کے مطابق صدر بش نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ حملے کیلئے تیار ہے اور یہ بتائے کہ وہ کب تک تیاریاں مکمل کر لے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اگلے تین ماہ میں ایک مختلف مشرق وسطیٰ دیکھنے کو ملے گا۔ ادھر دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات ملک بھر میں پھیلی ہیں جبکہ کچھ لیبارٹریاں زمین کے اندر کافی گہرائی میں ہیں۔
اسرائیل کی مسلح افواج کے پاس شاید انہیں تباہ کرنے کی مطلوبہ صلاحیت نہ ہو لیکن امریکہ کے پاس ان بنکرز کو تباہ کرنے کے ہتھیار موجود ہیں جو اسرائیل کے ذریعے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔