چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایہوداولمرٹ اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو جیل میں ہوتے

پیر 14-جولائی-2008

یہوداولمرٹ اگر وزیراعظم نے ہوتے تو وہ اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز نے اعلی عدالتی عہدیدار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم کی گرفتاری کے لئے ثبوت کافی ہیں- ان کے خلاف ایسے ثبوت سامنے  چکے ہیں کہ اگر وہ وزارت عظمی کی کرسی پر فائز نہ ہوتے تو انہیں فوراً گرفتار کرلیا جاتا-
 
ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی یونٹ نے وزیراعظم سے تفتیش کی ہے- تفتیش کاروں نے ایہوداولمرٹ سے سات گھنٹے تک طویل تفتیش کی اجازت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کردیا- تفتیش کار اسرائیلی اٹارنی جنرل مناحیم مزوز سے ملاقات کریں گے اور آئندہ تفتیش کے ٹائم ٹیبل کا فیصلہ کیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی