شنبه 03/می/2025

حملہ ہواتو امریکی اڈوں اور اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے،ایران

اتوار 13-جولائی-2008

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تہران پر حملہ کیا تو اسے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جارحیت کی تو ایران امریکا کے32فوجی اڈوں پر حملہ کردے گا۔ ایرانی رہنما دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان حملوں سے اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
 
واضح رہے کہ ایٹمی تنازعے پر ایران امریکا کے تعلقات سخت کشیدہ ہیں، امریکا اور اسرائیل متعدد بار حملوں کی دھمکی دے چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایران پر اقتصادی پابندیاں بھی لگائی جاچکی ہیں۔ گذشتہ دنوں ایران نے 9 میزائلوں کے تحربات کئے تھے اور ان تجربات کو مغربی دھمکیوں کا جواب قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی