شنبه 03/می/2025

ایران کے میزائل تجربات اشتعال انگیز ہیں:جان مکین

ہفتہ 12-جولائی-2008

صدارتی امیدوار جان مکین نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات اشتعال انگیز ہیں‘اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو امریکہ اس کا ساتھ دیگا۔

گزشتہ روز یہاں ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دئیے گئے انٹرویو میںجان مکین نے کہا کہ ایران کی طرف سے میزائل تجربات ایٹمی پروگرام کے حصول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حملے سے ایک بڑی جنگ شروع ہوجائے گی جس میں امریکہ بھی شامل ہوگا’ تاہم انہوں نے اپنے حریف بارک اوباما سے اتفاق کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہنا چاہیے۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار نے کہا کہ امریکہ کو اپنے یورپی اتحادیوں سے مل کر ایران کے خلاف بامقصد اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایران نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو خلیج فارس میں جنگی مشقوں کے دوران مزید میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔جنگی مشق کے دوران ہوٹ نامی تارپیڈو بھی داغا گیا۔ایران کا کہنا ہے کہ ہوٹ دشمن کی آبدوز نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی