اسرائیلی حساس اسلحے کی تفصیلات کے انٹرنیٹ پر آنے کی وجہ سے حکام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت واحرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ایک خفیہ گروپ کی تیار کردہ ویب سائٹ کا پتہ لگایا ہے جس پر اسرائیل کے ہر قسم کے اسلحے کی تفصیلات دی گئی ہیں-
رپورٹ کے مطابق ’’ہر مجدون ‘‘ نامی اس گروہ میں مختلف مصنفین ‘صحافی اور ریسرچر شامل ہیں اور وہ ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں- ایسا حساس اسلحہ جس کی تفصیلات صرف فوج کے پاس ہوتی ہیں کسی غیر متعلقہ ویب سائٹ پر آنے سے حکام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے-

حساس معلومات اسرائیلی اسلحے کی نوعیت ‘ تعداد روایتی اور غیرروایتی ہتھیاروں کی تفصیلات اور اسلحے کے اہم ذخیروں کی تفصیلات نے حکام کو چونکا دیا ہے- اسرائیل میں حساس معلومات اور دفاع سے متعلق تفصیلات اور اسلحے کو منظر عام پر لانا غیر قانونی خیال کیا جاتاہے- رپورٹ کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے کام میں حکام کی غفلت ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے –