شنبه 03/می/2025

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بدھ کو ہوگا

ہفتہ 12-جولائی-2008

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ 14جولائی کو بدھ کے روز عمل میں لایا جائے گا- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق اسرائیل ان 190لبنانی اورفلسطینی شہداء کے جسد خاکی حزب اللہ کے سپرد کرے گاجو 1982ء سے 2000ء تک جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے کے دوران شہید ہوئے تھے جبکہ حزب اللہ اسرائیل کو 2فوجی گولڈ فاسیر اور الداد ریگف زندہ یا مردہ واپس کرے گا-

ان دونوں فوجیوں کے بارے زندہ یا ہلاک ہونے کے بارے میں حزب اللہ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا – قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط سے اس بات کاامکان ظاہر ہوتاہے کہ دونوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں- دونوں فوجیوں کے اسرائیل کو سپرد کئے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت سمیر قنطار سمیت حزب اللہ کے ان پانچ مجاہدین کو رہا کرے گی جو دوسال قبل لبنان پر اسرائیلی حملے کے دوران گرفتارکرلئے گئے تھے-

اخبار کے مطابق اسرائیلی حکومت چند فلسطینی اسیران کو بھی جذبہ خیر سگاری کے تحت رہاکرے گی- تل ابیب نے ابھی تک اعلان نہیں کیا کہ کن فلسطینی اسیران کو اور کتنی تعداد میں رہا کیا جائے گا- اخبار کے اندازے کے مطابق ان کی تعداد دس سے بیس کے درمیان ہوگی-

مختصر لنک:

کاپی