شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جوہری اسلحہ رکھنے کے مقامات کا انکشاف

ہفتہ 12-جولائی-2008

اسرائیلی مصنفین‘صحافیوں اور محققین کے ایک گروپ نے ویب سائٹ لانچ کی ہے جس پر اسرائیل کے اسٹرٹیجک رازوں کا انکشاف کیاگیاہے-

تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق اس گروپ نے اپنا نام ارماغدو ’’ہرمجدون ‘‘ گروپ رکھاہے – انہوں نے اسرائیلی حساس اور خطرناک اسلحہ کی تیاری کی جگہوں کا انکشاف کیااور ان مقامات کا انکشاف کیا ہے جس سے اسرائیلی جوہری اسلحہ رکھنے کا مقام واضح طور پر معلوم ہوتاہے- اخبار کے مطابق بیرونی عناصر اس تحریک کی مدد کررہے ہیں-

ہرمجدون گروپ کے اہم رکن جدعون بیرونے کہاہے کہ اسرائیلی جوہری اسلحہ کے متعلق معلومات کو لوگوں پر ظاہر کرنے کامقصد اسرائیلی قانون کی خلاف ورزی کرنا نہیں ہے بلکہ اسرائیلی عوام کو صحیح معلومات فراہم کرناہے- اسرائیلی حکومت عوام کی برین واشنگ کرتی آرہی ہے اس نے کبھی صحیح معلومات فراہم نہیں کیں-

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ڈوف حنین نے نئے گروپ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ویب سائٹ کے بارے میں معلوم نہیں لیکن ان کی رائے ہے کہ جوہری اسلحہ کے موضوع کو رائے عامہ کے سامنے پیش کرنا چاہیے- اس میں تاخیر سے اسرائیلی سیکورٹی کو خطرہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی