اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے 36 رفاہی تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے- ان تنظیموں کے متعلق ایہود باراک کو شبہ ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی مالی معاونت کرتی ہیں-
جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ ان میں یورپ میں اقصی فنڈ کی تمام شاخیں، امریکہ کا ادارہ ارض مقدسہ برائے ریلیف، سعودیہ کا النددہ العالمیہ للشباب الاسلامی، برطانیہ میں فلسطینی ریلیف فنڈ اور اس کے علاوہ فرانس، ہالینڈ، اٹلی، ڈنمارک، سویڈن، ترکی، قطر، اردن، جنوبی افریقہ، آسٹریا کے ادارے شامل ہیں-
اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اس نیٹ ورک کے خلاف اہم ہے جو حماس کو مالی امداد پہنچاتا ہے- اخبار کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ مستقبل قریب میں مغربی کنارے میں حماس کے سول نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے گی- مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے