اسرائیلی عوام کی بھاری اکثریت نے اسرائیلی فلسطینی جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کی ہے- تل ابیب میں قائم ایک انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ’’پیمانہ جنگ اور امن ‘‘ نامی تنظیم نے ایک عوامی سروے کا اہتمام کیا-
سروے میں شہریوں نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سوالات کے علاوہ جنگ بندی کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوالات کئے- رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سوال کے جواب میں 70فیصد شہریوں نے قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کی اور اسے فریقین کے لیے احسن اقدام قرار دیا-

60فیصد نے حزب اللہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا- 79فیصد نے حماس کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کی- تاہم 64فیصد کا کہناتھاکہ حماس اس معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی- 51فیصد نے کہاکہ اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے میں لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے-