اسرائیل نے غرب اردن میں مزاحمت کاروں اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائی کی آڑ میں اداروں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کی تیاری شروع کی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک نے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ غرب اردن میں حماس خیراتی اداروں کے نام پر اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہی ہے-
اس ضمن میں اسرائیلی فوج کو جلد آپریشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی- اگر غرب اردن میں بر وقت کاروائی نہ کی تو غرب اردن میں بھی غزہ کی طرح حماس کا تسلط قائم ہوسکتاہے-