شنبه 03/می/2025

محمد براکہ کے خالد مشعل سے ملنے پر اسرائیلی اراکین کا ردعمل

منگل 8-جولائی-2008

اسرائیلی پارلیمان کے اراکین نے عرب رکن محمد براکہ کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی ہے-
 
ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق رکن اسمبلی محمد براکہ نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے ساٹھ برس مکمل ہونے کے موقعہ پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کی اور خالد مشعل سے ملاقات کی – ذرائع نے کہاہے کہ اس موقعے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی – محمد براکہ نے اس وقت ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہاہے کہ میں فلسطینیوں کے مختلف دھڑوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں مصروف رہا ہوں-

مفدال پارٹی کے رہنما اور اسرائیلی پارلیمان کے رکن زلولون اور لیو نے اسرائیلی حکومت کے مشیر مناخم ماذود سے کہاہے کہ براکہ کی ملاقات کے بارے میں تفتیش کی جائے –

مختصر لنک:

کاپی