شنبه 03/می/2025

اسرائیلی معاہدوں کا کوئی اعتبار نہیں :عرب لیگ

منگل 8-جولائی-2008

عرب لیگ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے – قاہرہ میں عرب خبررساں ادارے ’’قومی پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹرٹی جنرل نے کہاکہ اسرائیلی معاہدوں کا کوئی اعتبار نہیں – انہیں نظر نہیں آتا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ طے کردہ جنگ بندی کی شرائط پر عمل در آمد نہیں کرے گا-
 
انہوں نے کہاکہ اسرائیل اب بھی جنگ بندی کے باوجود ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے- ماضی میں بھی اسرائیل نے کئی معاہدے کئے لیکن ہر بار اس کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی ارتکاب کیا-

مختصر لنک:

کاپی