اسرائیلی خفیہ ادارے ’’موساد ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ 20سال قبل لبنان میں لاپتہ ہونے والے اسرائیلی ہواباز کے بارے میں ایرانی حکام کے پاس معلومات ہیں-
موساد کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے موجودہ چیئرمین حج کمیٹی کے سربراہ مصطفی مسکر کھروڈی گمشدہ اسرائیلی پائلٹ کے بارے میں پوری معلومات رکھتے ہیں- 1988ء میں اسرائیل لبنان جنگ کے دوران مصطفی مسکر لبنان میں ایرانی انقلابی گارڈز کے کمانڈر تھے – وہ اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ ہیں –