برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بعض جزیرے فوجی اڈوں کے طورپر استعمال کرنے کے لیے امریکہ کو دیئے تھے- ایک انگریزی ہفت روزے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے 2002ء کے بعد افغانستان اور عراق سے پکڑے گئے جنگجو جزیرہ دیگوکارسیا کے راستے گوانتا موبے کے قید خانوں میں پہنچائے گئے-
دوسری جانب برطانوی دارالعوام کی رکن اور امور خارجہ کمیٹی کی رکن نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کے دور میں بعض جزیروں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے طور پر استعمال کیا ہے-
انہوں نے کہاکہ انہیں اس امر پر تشویش ہے کہ امریکہ ان جزیروں کو گوانتا موبے کے ائیر بیس کے طورپر استعمال کرتا رہاہے – امور خارجہ کی جانب سے یہ تفصیلات ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آئی ہیں جب کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈاس کا اعتراف کرچکے ہیں کہ امریکہ نے ان جزیروں سے 139پروازیں کیں-