اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے لبنان سے ملحقہ شمالی علاقوں کے لیے 833 ملین ڈالر کا اضافی بجٹ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے-
اسرائیلی اخبار معاریف نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اولمرٹ کا شمالی سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقوں کے لیے اضافی بجٹ کا اعلان 2006ء کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے بعد کیا ہے- اس جنگ میں حزب اللہ کے حملوں کے باعث مقدار میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا-
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے شمالی پٹی کے دوروں کے دوران متاثرہ علاقے کو نہایت تشویش کی نگاہ سے دیکھا- اولمرٹ کی جانب سے اعلان کردہ رقم دفاع کے علاوہ تعمیر نو پر بھی خرچ کیے جائیں گے-