بین الاقوامی تعمیراتی ادارے ’’انٹرنیشنل بلڈنگ آرگنائزیشن‘‘ نے اسرائیلی بلڈرز کے ساتھ عدم تعاون اور بائیکاٹ پر غور شروع کیا ہے-
کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادار ے نے یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی تعمیرات کے تناظر میں کیاہے- یہ فیصلہ اٹلی کے شہر میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا- اجلاس میں دنیا بھر سے ساڑھے آٹھ ہزار مندوبین نے شرکت کی-
اسرائیلی معماروں کے بائیکاٹ کی تجویز پر برطانوی ماہرین تعمیرات کی جانب سے سامنے آئی ہے جبکہ اس تجویز پر تقریباً تمام ممالک کے مندوبین نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے- رورٹ کے مطابق عالمی معماروں کی اس تنظیم میں اسرائیل کے سینکڑوں ملازمین اور بلڈرز شامل ہیں جبکہ پوری دنیا میں 116ممالک کے 20لاکھ افراد اس تنظیم کا حصہ ہیں-
بائیکاٹ پر غور کے فیصلے کے بعد تنظیم کے اسرائیلی رکن یتسحاک لیوو کو سخت تشویش لاحق ہے- بائیکاٹ کی صورت میں اسرائیل کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے-