امریکہ نے فلسطینی ٹیلی ویژن چینل اقصی ٹی وی کو انتہا پسندانہ نظریات کا حامل اور دہشت گردوں کا نمائندہ قرار دے دیا-
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقصی ٹی وی امریکی حکام کے خلاف پروپیگنڈ ا میں مصروف ہے اور اس پروپیگنڈا میں امریکی حکام کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-
دوسری جانب اقصی ٹی وی کے چئیرمین اور رکن مجلس قانون سازحماد نے امریکی الزام کو بے بنیادقرادیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے الزام تراشی آزادی رائے اظہار پر پابندی لگانے کی ایک سازش ہے-انہوں نے کہا کہ اقصی ٹی وی کا ایک مقصدبے لاگ اور غیر جانبدارنہ تجزیہ کرنا ہے اور وہ اپنا پیشہ وارانہ فریضہ انجام دیتا رہے گا-