شنبه 03/می/2025

اسرائیلی پولیس کو امریکہ سے ایہود اولمرٹ کی کرپشن کے ثبوت مل گئے

جمعرات 3-جولائی-2008

امریکہ میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف کرپشن کے کیس کو مضبوط کردیا- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اسرائیلی اداروں کے ہاں ایہود اولمرٹ کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شبہات یقین میں تبدیل ہو رہے ہیں-
 
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف امریکی بنکوں سے ثبوت اکٹھے کررہے ہیں- اخبار کے مطابق اسرائیلی پولیس امریکہ میں اپنی تحقیقات دو ہفتے تک مکمل کرلے گی- اسرائیلی پولیس امریکی سرمایہ دار موریس تالانسکی سے بھی تحقیق کرے گی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے ایہود اولمرٹ کو رقم دی تھی-
 
اسرائیلی تفتیش کار گزشتہ ماہ 23 جون امریکہ گئے تھے- ذرائع کے مطابق ایہود اولمرٹ کے خلاف چارج شیٹ لگانے کا حتمی فیصلہ اسرائیلی اٹارنی جنرل مناحیم مزوز کریں گے- یہ فیصلہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے جمع کی گئی معلومات کی روشنی میں کیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی