پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوجی بیرکوں پر سانپوں کا حملہ، دو اہلکار شدید زخمی

پیر 30-جون-2008

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گولان کی پہاڑی چوٹیوں میں قائم ایک فوجی کیمپ میں سانپوں کے حملے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے- ریڈیو رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی صبح کے وقت گشت کی تیاریوں کے لیے ایکسرسائز کررہے تھے-
 
رپورٹ کے مطابق ایک فوجی کو اس وقت ایک سانپ نے ڈس لیا جب وہ کیمپ کے سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا جبکہ دوسرے کو اس کے رہائشی کمرے میں کاٹا گیا- واقعے کے بعد کیمپ میں خوف و حراس کی کیفیت پیدا ہوگئی اور تمام فوجی اہلکار اپنی اپنی بیرکوں سے باہر نکل آئے-

دوسری جانب میڈیکل ذرائع کے مطابق ڈسے جانے والے فوجی اہلکاروں کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے- کچھ عرصہ قبل بھی سانپ فوجی بیرکوں میں اچانک گھس آئے تھے-

مختصر لنک:

کاپی