پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی کابییہ نے حزب اللہ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ منظور کر لیا

اتوار 29-جون-2008

اسرائیلی کابینہ نے حزب اللہ کیساتھ جنگی قیدیوں کے تبادے کے ایک معاہدے کی یہ جانتے ہوئے منظوری دی ہے کہ دو صہیونی فوجی تنظیم کے کی قید میں ہلاک ہو چکے ہیں.

سرکاری اہکاروں کے مطابق اس فیصلے کی منظوری کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں تین ووٹ پڑے. حکومت میں شامل وزیر مالیات، انصاف اور ہاٶسنگ نے اس فیصلے کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کیا.

قیدیوں کے حالیہ تبادلے کے نتیجے میں ایل داد ریگیو اور ایہود گولڈ واسر فوجیوں کی نعشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کو واپس کی جایئں گی.
 
یہ فوجی 12 جولائی 2006 کو ایک خونریز سرحدی جھڑپ میں ہلاک ہوئے جو بعد ازاں لبنان اور اسرائیل کے درمیان 34 روزہ طویل اور ہلاکت خیز جنگ کا پیش خیمہ بنی.

 

مختصر لنک:

کاپی