پنج شنبه 01/می/2025

ایران نے دیمونہ ایٹمی پلانٹ کی جانب میزائیل نصب کر دیئے

اتوار 29-جون-2008

برطانوی روزنامے "ٹائمز” نے فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے اپنے میزائل پروگرام کا رخ دیمونہ میں اسرائیلی نیوکلیئر پلانٹ کی جانب موڑتے ہو خبردار کیا ہے کہ تہران پر کسی حملے کی صورت میں صہیونی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا.

اسرائیلی خفیہ ایجنسی )موساد( کے سربراہ شیویٹ شافٹ نےسنڈے ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایٹمی صلاحیت تباہ کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک سال پڑا ہے،اگر اس مدت کے دوران ایسا نہ کیا گیا تو ایرانی ایٹمی پروگرام خطرناک حد تک آگے بڑھ سکتا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بری صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بن جائے، اس کے بعد تہران کا مقابلہ مشکل ہو گا.

انہوں نے کہا مزید کہا کہ ایک خفیہ ادارے کے سربراہ کے طور پر میں متعدد مشکل منصوبوں پر کام کیا ہے، تاہم میں پھر بھی یہی بات کہوں گا کہ ہمیں تیار رہنا چاہیئے. ہمیں دفاع اور حملہ دونوں کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے چاہیئں. اگر ایران کے خلاف پابندیاں کارگر نہیں ہوتیں تو ہمیں حملے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے مغربی دنیا کو بھی اپنا ہمنوا بنانا ہو گا.

ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو حملے کی دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ہمارے میزائیلوں کی زد پر پے. ایرانی جنرل کا ایک ایسا ہی بیان کل کے ایرانی اخبارات میں شائع ہو چکا ہے جس میں انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اسرائیل کا ہر ہر ہدف ہمارے نشانے پر ہے اور اسرائیل اپنی پوری قوت صرف کر کے بھی ہماری میزائل ٹکنالوجی کا مقابلہ نہیں کر سکتا.

 

مختصر لنک:

کاپی