پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کے لیے امریکی امداد میں اضافہ

اتوار 29-جون-2008

امریکی کانگریس نے اسرائیل کی سیکورٹی امداد میں سترہ کروڑ ڈالر اضافے کی منظوری دے دی-
 
عبرانی اخبار کے مطابق سیکورٹی امداد میں اضافہ اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے مطابق آئندہ دس سالوں میں اسرائیل کو تیس ارب ڈالر کی سیکورٹی امداد فراہم کرنا ہے- امریکی کانگریس میں بانوے ارکان نے اسرائیل کی امداد کے اضافے کی حمایت اور 6 نے مخالف میں ووٹ دیا-

امریکہ میں صہیونی لابی نے اسرائیل کی امریکی امداد میں اضافے کا خیر مقدم کیا جو 2009ء میں دو ارب 55 کروڑ 2008ء سے زیادہ ہوگی- 2008ء میں اسرائیل کے لیے امریکی امداد کا اندازہ دو ارب 38 کروڑ ڈالر ہے-

مختصر لنک:

کاپی