پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے القسام راکٹوں کے دفاع کے لیے امریکہ سے مدد مانگ لی

اتوار 29-جون-2008

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیار کردہ گھریلو ساختہ میزائلوں سے محفوظ رہنے کے لیے امریکہ سے دفاعی نظام فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
 
اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتے قبل اسرائیل نے ’’آہنی حصار‘‘ نامی ایک دفاعی منصوبے پر امریکہ کے تعاون سے کام شروع کرنا تھا لیکن امریکی ماہرین کی جانب سے غیر متوقع تاخیر کے باعث منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا-
 
اسرائیل نے منصوبے میں تاخیر کو منصوبے کی ناکامی قرار دیا ہے- یہی وجہ ہے کہ حکام نے امریکہ سے اس منصوبے پر کام کے لیے دوبارہ مدد کی اپیل کی ہے-

مختصر لنک:

کاپی