عرب لیگ کے سربراہ عمرو موسی نے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ فلسطین اور غزہ کے مسائل کی جانب سے مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اہل فلسطین کے حل کرنے میں ناکامی کی ذمہ دار ہے-
برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی سسک رہی ہے اور عالمی برادری اسرائیلی مظالم کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے- عالمی برادری کی یہ مجرمانہ خاموشی امریکہ کے حق میں ویٹو کی حمایت کے مترادف ہے-
عرب لیگ سربراہ نے فلسطینی صدر محمود عباس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عالمی برادری اور اسرائیل کے علاوہ صدر محمود عباس بھی فلسطینی عوام کے مسائل میں برابر کے شریک ہیں- صدر عباس نے عرب ممالک کی جانب سے فلسطین میں داخلی انتشار کے خاتمے کی کوششوں میں کبھی تعاون نہیں کیا-