اسرائیل نے زیر تفتیش چار قیدیوں کی مدت اسیری میں اضافہ کر دیا ہے – تفصیلات کے مطابق قابض حکام نے ایھاب عواد کی مدت اسیری میں نو دن سگے بھائیوں ثائر اور صالح حسنین کی مدت اسیری میں پندرہ دن اور ابراھیم عبوش کی مدت اسیری میں سترہ دن کا اضافہ کردیا ہے-
دوسری جانب فلسطین میں کام کرنے والی قیدیوں کی بہبود کی ذمہ دار ادارے نفحہ نے قیدیوں کی مدت اسیری میں اضافے سے اسرائیلی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے- نفحہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بے گناہ شہریوں کو طویل عرصے تک جیل میں رکھنے کی پالیسی ترک کر دے-