اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے خفیہ ادارے کے سربراہ مئیرڈ جان کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے-
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق موساد کے سربراہ کی مدت ملازمت اگلے ماہ ختم ہو رہی تھی تاہم وزیر اعظم نے خفیہ ادارے کے سربراہ کی خدمات کے پیش نظر انہیں 2009ء کے آخر تک اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے- ریڈیو رپورٹ کے مطابق موساد کے سربراہ کی خدمات کو سراہا جارہا ہے-