پنج شنبه 01/می/2025

’’شام اور حماس اسرائیل سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں‘‘

بدھ 25-جون-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے اہم عہدیدار عاموس یدلین نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور شام اسرائیل سے جنگ کے خواہاں نہیں بلکہ مذاکرات پر آمادہ ہیں-

اسرائیلی نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور شام سے مذاکرات ان کی رضامندی کے بعد اب ان سے مذاکرات شروع کیے جارہے ہیں- انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں حزب اللہ اور حماس جیسی بنیاد پرست جماعتوں اور شام کی جانب سے اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا خدشہ تھا تاہم اب یہ خدشہ کسی حدتک ٹل گیا ہے-

حماس اور شام کے ساتھ نئی حکمت عملی کا فیصلہ امریکی صدر بش کی جانب سے کی گئی اس ہدایت کے تناظر میں طے کی گئی ہے- صدر بش نے حال ہی میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے تناظر میں اسرائیل کو شام اور حماس سے نرم رویہ برتنے کو کہا تھا-

مختصر لنک:

کاپی