اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے معاہدہ جنگ بندی کے بعد ایک نئی سازش پر کام شروع کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے دنیا بھر کے ستر سے زیادہ اپنے سفیروں اور یورپ میں قائم قونصل خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جنگ معاہدے کے بعد یورپ کے حماس کے ساتھ روابط اور تعلقات کو آگے بڑھنے سے روکیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب حماس سے جنگ بندی کے بعد یورپ کی جانب سے حماس کے ساتھ روابط کی خبریں منظر عام پر آئیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب حماس سے جنگ بندی کے بعد یورپ کی جانب سے حماس کے ساتھ روابط کی خبریں منظر عام پر آئیں-
یورپ کے بعض ممالک نے حماس کی غزہ میں قائم حکومت کو قانونی قرار دینے کی خواہش بھی ظاہر کی جس سے اسرائیل کو ذاتی طور پر سخت تشویش لاحق ہے- یورپ کے ساتھ حماس کے تعلقات کی مضبوطی سے اسرائیل کو اپنے مفادات کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑسکتا ہے-