پنج شنبه 01/می/2025

جنگ بندی حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے: موفاز

اتوار 22-جون-2008

اسرائیلی نائب وزیر اعظم اور وزیر مواصلات شائو ل موفاز نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کو حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا –

ایک نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اسرائیلی  آبادیوں کو مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کا جو طریقہ اولمرٹ نے اختیار کیا ہے وہ کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دیتا، کیونکہ حماس جنگ بندی کے اس وقفے میں مزید اسلحہ جمع کر لے گی اور جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی یہودی  آباد کاروں کے لیے راکٹ حملے پھر عذاب بن جائیں گے-

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر کی  ثالثی کے ذریعے حماس کے تمام مطالبات تسلیم نہ کریں بلکہ معاہدے پر عمل در آمد کے لیے کڑی شرائط رکھیں-

مختصر لنک:

کاپی