پنج شنبه 01/می/2025

فتح کے داخلی اختلافات

ہفتہ 21-جون-2008

فتح کی قیادت کے باہمی اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں- غزہ کی پٹی میں فتح کی مرکزی کمیٹی نے سیاستدانوں اور میڈیا کو اعلان جاری کیا ہے کہ حازم ابو شنب غزہ میں فتح کے ترجمان نہیں ہیں-اس کا فتح سے کوئی تعلق نہیں- ان کے بیانات فتح کی ترجمانی نہیں کرتے- فتح کے موقف کے لیے اس کی ویب سائٹ کی طرف رجوع کیا جائے-
 
واضح رہے کہ فتح کے سربراہ محمود عباس نے حازم ابو شنب کو غزہ میں فتح کے ترجمان کی حیثیت سے مقرر کیاتھالیکن بعد میں حازم ابو شنب نے استعفی دے دیا-

ابو شنب نے فتح کے ترجمان کی حیثیت سے ذرائع ابلاغ کو بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہاگیا ہے کہ قاہرہ کی زیر سرپرستی فلسطینی مجاہدین کے درمیان مذاکرات قومی اتحادکی بحالی کے لیے ہونے چاہئیں-  فلسطینی اختلافات کا خاتمہ ہونا چاہیے- قانون کی بحالی ہو تاکہ داخلی اختلافات کے وقت کوئی اسلحہ کا استعمال نہ کرسکے-

حازم ابو شنب نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جس میں کہاگیاہے کہ مصری حکومت مصر میں موجود فتح کے ارکان کو الجزائر بھیج رہی ہے- غزہ میں فتح کی اعلی کمیٹی نے حازم ابو شنب کو فتح کے ترجمان کی حیثیت سے بیان جاری کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بہروپیہ قرار دیا – فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن حکم بلعادی نے فتح کے رہنما فاروق قدومی کو بیان جاری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہناتھاکہ فاروق قدومی جماعت کے راز محفوظ رکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے-
 
ان کے بیانات کی وجہ سے فتح کے داخلی اختلافات کو ہوا مل رہی ہے- حکم بلعادی نے مزید کہاکہ میں نے ذاتی طور پر فاروق قدومی کو اشتعال انگیز بیانات جاری نہ کرنے کی اپیل کی تھی- لیکن انہوں نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ایسے بیانات جاری کئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا- وہ  آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں- لیکن فتح سے تعلق رکھنے والے عقل سلیم رکھتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی