کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کی وجہ سے صحت اور تعلیم کے مسائل کے علاوہ کئی دیگر مسائل بھی جنم لے رہے ہیں- مہاجرین کی تعداد چھ ملین سے تجاوز کر چکی ہے- رپورٹ کے مطابق لبنان میں پناہ گزین کیمپوں کی تعداد دس، اردن میں نو، شام میں ستائیس ، غرب اردن میں انیس اور غزہ کی پٹی میں آٹھ پناہ گزین کیمپ ہیں- بیرون ملک پناہ گزین کیمپوں میں زیادہ تر لوگ بسوں کے ڈھانچوں، ٹوٹے پھوٹے خیموں اور گتے کے بنے ہوئے دڑبوں میں زندگی گزار رہے ہیں-
رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود پناہ گزین کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ عالمی سطح پر رجسٹر مہاجرین میں پینتالیس فیصد افراد 1948 ء کے مقبوضہ فلسطین سے ،19.4 غرب اردن سے 30 فیصد غزہ کی پٹی سے شامل ہیں- رپورٹ کے مطابق اردن میں موجود کیمپوں میں پندرہ سال سے کم عمر کے افراد کی تعداد41 فیصد،شام میں33.1 فیصد اور لبنان میں بھی 33 فیصد کم عمرافراد ہیں-
