اسرائیلی اکثریت نے شام سے قیام امن کے معاہدے کے لیے گولان کی پہاڑیوں سے انخلاء کی مخالفت کی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ نے گزشتہ روز سروے رپورٹ کے نتائج جاری کیے ہیں
جس کے مطابق 75 فیصد افراد نے شام سے امن کے مقابلے میں گولان کی پہاڑیوں سے انخلاء کی مخالفت کی ہے جبکہ 23 فیصد افراد نے حمایت کی-
سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام سے معاہدے کی صورت میں 53 فیصد یہودی آباد کار رضاکارانہ طور پر آبادی خالی کردیں گے جبکہ چالیس فیصد حکومت کے فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں گے-