اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز اچانک فنی خرابی کا شکا ہوگیا- صدر اسرائیل سے اردن میں عالمی نوبل کانفرنس میں شرکت کے لیے عمان جارہے تھے کہ عمان کے قریب ہیلی کاپٹر کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر زمین پر اتار لیا گیا-
ہیلی کاپٹر کے کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر نہ اتارا جاتا تو انجن میں آگ لگ جاتی جس سے حادثے کا شدید خطرہ تھا- دوسری جانب اردنی بادشاہ شاہ عبد اللہ ثانی اور وزیر خارجہ صلاح الدین بشیر نے اسرائیلی صدر کا استقبال کیا- عمان میں منعقدہ نوبل کانفرنس میں دنیا بھر کی دو سو سے زائد شخصیات حصہ لے رہی ہیں-