پنج شنبه 01/می/2025

’’اردن حل ‘‘ مسئلہ فلسطین کا صحیح حل نہیں

جمعرات 19-جون-2008

اردن کی اسلامی تحریک نے امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار جان میکن کین کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے لیے ’’اردن حل ‘‘ کی وکالت کرنے پر شدید تنقید کی ہے-

میک کین کے ایک مشیر کا کہناہے کہ مک کین کا کہناہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ’’اردن حل ‘‘ پر عمل درآمد کیا جائے جس کے مطابق اردن‘ فلسطینیوں کا اپنا گھر ہے اور فلسطینی مہاجرین کو اردن میں بسایا جائے-
 
اردن میں اسلامی ایشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل ارحیل عزائیہ نے کہاہے کہ ایسے بیانات سے فلسطینیوں کے حل کو زیادہ ناقابل قبول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے- اردن کے راہنما نے کہاکہ ہم اردن کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ امریکی پالیسیوں سے الگ ہوجائیں –

مختصر لنک:

کاپی