پنج شنبه 01/می/2025

یونان میں فتح راہنمائوں کی اسرائیلی پارلیمنٹرینز سے ملاقات

بدھ 18-جون-2008

یونان کے شہر رودوس میں فلسطینی سیاسی جماعت فتح کے پانچ اراکین مجلس قانون ساز کی اسرائیلی پارلیمنٹرین سے ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے-
 
یونان میں ہونے والی اس ہنگامی ملاقات میں فریقین نے ایک دوسرے کو سیکورٹی کے معاملات میں تعاون کا یقین دلایا اور اسرائیل سے عرب ممالک کے تعلقات، حماس کی مسلح جدوجہد سمیت کئی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

دریں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح کے اراکین قانون ساز کونسل کی اسرائیلی اہلکاروں سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے- فلسطین قانون ساز کونسل کے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فتح سے وابستہ افراد کی اسرائیلی راہنمائوں سے ملاقات قانون ساز کونسل کے طریقہ کار کی کھلی خلاف ورزی ہے- آئین کے تحت کسی بھی رکن قانون ساز کونسل کے کسی مخالف ملک کے راہنماء سے ملاقات سے قبل قانون ساز کونسل، وزیر اعظم یا سپیکر کو آگاہ کرنا ہوتا ہے-
 
انہوں نے کہا کہ فتح اراکین کی ملاقات اہم قومی مقاصد سے دستبرداری کا باعث ہوگی- اس طرح کی خفیہ ملاقاتیں مسئلہ فلسطین کے اصل کاز کو نقصان پہنچا سکتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی