اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک نے غزہ پٹی میں حماس کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ فیصلہ قاہرہ سے ایہود بارک کے مذاکرات کار کی واپسی کے بعد کیا گیا ہے۔مصر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر جمعرات سے عملدرآمد کیا جائے گا۔اہلکار کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں لڑائی کم ہونے کی صورت میں اسرائیل غزہ پٹی سے رکاوٹیں ہٹا دے گا