پنج شنبه 01/می/2025

آئندہ ماہ حماس کے خلاف اسرائیل کی خفیہ تیاری کا انکشاف

پیر 16-جون-2008

اسرائیل نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کا تختہ الٹنے کے لیے جولائی کے  آغاز میں فیصلہ کن حملے کی تیاری کرلی ہے –

عربی اخبار ’’المنار ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی کونسل نے حال ہی میں اپنے ایک خفیہ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی دیرپا ثابت نہیں ہوسکتی –
 
اسرائیل کو چار و ناچا ر حماس کے خلاف طاقت استعمال کرنا ہوگی- اس ضمن میں کہاگیاہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی حماس کی پیشکش کا اس لیے کوئی جواب نہیں دیا کہ وہ فوج کو حملے کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کرچکاہے-

مختصر لنک:

کاپی