پنج شنبه 01/می/2025

برطانیہ اسرائیل کے خلاف انتہاء پسندی کا مرکز

جمعرات 12-جون-2008

برطانیہ میں اسرائیل کے سفیر رون پروسر نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کے خلاف انتہاء پسندی کے جذبات کا مرکز بن چکا ہے-
 
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف انتہاء پسندی کی وکالت کرنے والے عناصر کو ملک کی غالب اکثریت کو ہائی جیک کرنے کی اجازت دی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یونیورسٹیوں کے بائیکاٹ کی کوشش قابل افسوس اور برطانوی روایات کے منافی ہیں-

مئی 2007ء میں برطانیہ کی یونیورسٹی اینڈ کالج یونین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جانے کے واقعات کے بعد اسرائیلی یونیورسٹیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی- یونین نے سکالروں اور دانشوروں سے اپیل کی تھی کہ اسرائیلی تحقیقی جرائد کے لیے لکھنا چھوڑ دیں-

مختصر لنک:

کاپی