پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کا مصری ثالثی میں حماس سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

جمعرات 12-جون-2008

اسرائیل نے مصر کی ثالثی میں حماس کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کی ہے تاہم مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے-

اس امر کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان مارک ریگیو نے کیا ہے- اس امر کا فیصلہ اسرائیلی کابینہ میں شامل وزراء اجلاس میں کیا گیا- ترجمان نے کہا کہ باوجود اس امر کے کہ ان مذاکرات کو حتمی شکل دینا ممکن نہیں مگر ہم نے حماس کو ایک موقع اور دینے کا فیصلہ کیا ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ میں شامل وزراء کی جانب سے غزہ میں ملٹری آپریشن کا مطالبہ کیا گیا تھا- واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین مذاکرات کے آغاز سے چار سو چھیانوے فلسطینی جن میں اکثریت مجاہدین کی ہے شہید ہو چکے ہیں- مزید براں اسرائیل اور شام کے مابین آئندہ ہفتے بلواسطہ مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا-
 
اس حوالے سے وزارت عظمی میں شامل ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی حکومت میں اعلی عہدوں پر فائز دو افسران آئندہ ہفتے ترکی روانہ ہوں گے جہاں وہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے- واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے صدر بشار الاسد 2009ء سے قبل اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کرچکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی