اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کار مقامی سطح پر تیار ہونے والے میزائلوں کو مزید اپ گریڈ کررہے ہیں-
اسرائیلی فوج کے خفیہ ادارے کے سربراہ یوسی بائڈائس نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے اراکین اور دیگر مزاحمت کار نہ صرف نئے نئے جنگی ہتھیار تیار کررہے ہیں بلکہ میزائلوں کی رینج میں اضافے پر بھی کام کررہے ہیں-
حکومت کو پیش کردہ ایک معلوماتی رپورٹ میں یوسی نے انکشاف کیا ہے کہ مجاہدین کے تیار کردہ راکٹ بیس کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں- علاوہ ازیں مجاہدین مصر کی سرحد سے بھی اسلحہ سمگلنگ میں مصروف ہیں-