پنج شنبه 01/می/2025

لبنان جنگ میں شکست کے باعث اسرائیلی افواج کی روایتی مشقیں متاثر

بدھ 11-جون-2008

تحریک انتفاضہ دوئم کے بعد سے اسرائیلی فوج مزاحمت کے خاتمے میں مصروف ہے- جس کے باعث اس کی روایتی فوجی مشقیں متاثر ہوئی ہیں- لبنان جنگ میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی مؤثر کن نہ ہونے کی وجہ روایتی مشقیں نہ کرنا ہے-

تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے فوجی نامہ نگار عاموس ھارئیل نے کہا ہے کہ انتفاضہ دوئم کے بعد اسرائیلی افواج مزاحمت کاروں کو کچلنے کی کارروائیوں میں مصروف ہے- 2002ء سے 2007ء تک پانچ سالوں میں چار سو پچاس مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے-
 
لیکن مزاحمت کے خلاف مصروفیت نے فوج کو دوسری جنگی ذمہ داریوں سے دور کردیا ہے- البتہ اسرائیلی افواج چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشکنازی کی قیادت میں فوجی مشقوں اور روایتی ٹریننگ کے لیے دوبارہ تیاری کررہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی