پنج شنبه 01/می/2025

عباس اولمرٹ معاہدہ آئندہ اسرائیلی حکومت قبول نہیں کرے گی

بدھ 11-جون-2008

اسرائیلی سیاسی پارٹی ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے سربراہ افیغدور لیبرمین نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان موجودہ حالات میں کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نئے انتخابات کے بعد قائم ہونے والی اسرائیلی حکومت معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی-کیونکہ ایہود اولمرٹ جلدی کررہے ہیں-
 
وہ اپنی کرسی بچانے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنا چاہتے ہیں- جبکہ ہمیں ایسا سیاسی معاہدہ قبول ہے جو نہایت غور و فکر اور سٹڈی کے بعد طے پائے- دوسری جانب اسرائیلی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانی یاتوم نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں جس میں بیت المقدس، پناہ گزینوں، سیکورٹی امور، پانی اور سرحدوں کے مسئلے پر کسی نتیجے پر نہ پہنچا جائے-
 
واضح رہے کہ دانی یاتوم اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ بھی ہیں- لیکوڈ پارٹی کے عہدیدار سلوان شالوم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے معاہدے کی باتوں کا مقصد مڈٹرم الیکشن کے امکان کو ختم کرنا ہے-

مختصر لنک:

کاپی