پنج شنبه 01/می/2025

آئندہ دو ہفتوں تک حماس سے مذاکرات جاری رہیں گے

بدھ 11-جون-2008

اسرائیلی فوجی اور دفاعی ذرائع نے مستقبل قریب میں غزہ پر حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے- عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے آئندہ دو ہفتے تک مذاکرات جاری رہیں گے-
 
اس کے بعد حماس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا حکومت کوئی فیصلہ کرے گی- اسرائیلی افواج نے ابھی تک غزہ کی سرحد پر فوج میں اضافہ نہیں کیا- اسرائیلی فوجی قیادت کے مطابق اگر ان دو ہفتوں میں کوئی بات طے نہ پائی تو وزیر دفاع ایہود باراک غزہ کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی طرف زیادہ مائل ہیں-

مختصر لنک:

کاپی