پنج شنبه 01/می/2025

جنگ بندی یا غزہ پر حملہ، اسرائیلی فوج شش و پنج کا شکار

منگل 10-جون-2008

فلسطین میں اسرائیل سے معاہدہ جنگ بندی نے قابض فوج کو شش و پنج کا شکار کردیا ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ میں اسرائیلی تجزیہ کار عمیر ایورٹ نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج تاریخ کی دلچسپ اور باعث تشویش کیفیت سے دوچار ہے-
 
اسے ایک طرف غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا تختہ الٹنے کی تیاری اور فوج کشی کی ہدایات دی جاتی ہیں اور دوسری جانب مجاہدین سے حکومت کے مذاکرات کی خبر آجاتی ہے اور فوج کی تیاری دھری کی دھری رہ جاتی ہے-
 
اس کے علاوہ فوج کو ایک تشویش یہ بھی ہے کہ غزہ پر حملے کی صورت میں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے اور حتی الامکان جارحیت کے باوجود حملے کی ناکامی کی صورت میں اسرائیلی فوج کو 2006ء میں لبنانی حزب اللہ کے خلاف حملے والی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی