ترکی کی وساطت سے شام سے بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے عین ایک ماہ بعد اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے لبنان کو بھی مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
اولمرٹ کے قریبی سیاسی حلقوں نے ان سے یہ بیان منسوب کیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ لبنان بھی شام کی طرز پر اسرائیل سے امن مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ شام اوراسرائیل کے درمیان ان دنوں ترکی کی وساطت سے بالواسطہ مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں ۔

اطلاعات ہیں کہ چند ایسی مزید ملاقاتیں ترکی میں ہوں گی۔ ایک بند کمرے میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایسے سازگار حالات ضرور پیدا ہوں گے کہ جس میں مذاکرات کا عمل مفید ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سنہ دو ہزار چھ میں اسرائیل نے لبنان پر چونیتیس دوزہ جنگ مسلط رکھی۔ جنگ کے بعد اسرائیل نے لبنان کی مغرب نواز حکومت کو امن کی خاظر متعدد بار پیشکش کی جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکیں۔