اسرائیلی نائب وزیر دفاع مٹان فیلنائی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب غزہ کا خطرہ ختم ہو جائے گا- آنے والا ہر لمحہ اسرائیل کو غزہ اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی تباہی کے قریب کررہا ہے-
مقبوضہ بیت المقدس میں کیبوس نیریم کالونی کے دورے کے دوران یہودی آبادکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت کار اسرائیل پر راکٹ حملے جاری رکھ کر اپنی تباہی کو دعوت دے رہے ہیں-
اسرائیل غزہ پر ایک بڑے حملے کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے جلد غزہ میں حماس کا اقتدار ختم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کی جائے گی- دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اب فلسطینیوں سے جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا- یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حماس سے جنگ ناگزیر ہے-