غزہ کی سرحد کے قریب روسی ساختہ میزائلوں کے حملوں سے اسرائیلی افواج میں کھلبلی مچ گئی- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق غزہ کی سرحد پر متعین اسرائیلی افواج کو دو واقعات نے پریشان کردیا ہے-
غزہ کی جانب سے روسی ساختہ فاغوت میزائل ٹینکوں پر فائر کیا گیا- فاغوت میزائل کی باقیات اسرائیلی فوج کو سرحدی دیوار کے علاقے میں ملی ہیں- دوسرے حیران کن امر کا اسرائیلی فوج کو اس وقت سامنا کرنا پڑا جب غزہ کی جانب سے ایک سو میٹر دھانے والا کاتیوشیا میزائل فائر کیا گیا- یہ میزائل جنوبی لبنان سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں سے مشابہت رکھتے ہیں-