پنج شنبه 01/می/2025

حماس کو ہٹا دیں فلسطینی ریاست قائم ہو جائے گی: اسرائیل

اتوار 8-جون-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) مشرق وسطی میں قیام امن اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے-
 
اس کو منظر سے ہٹادیا جائے تو فلسطینی ریاست خود بخود وجود میں آجائے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے القدس میں ’’مستقبل کے چیلنجز‘‘ کے نام سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب میں کیا-

کانفرنس سے دنیا کے ستائیس ممالک کے مندوب شرکت کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ تباہی کی روادار طاقتیں مسلح تنظیموں کی حمایت کررہی ہیں اس ضمن میں ایران اور حماس زندہ مثالیں ہیں-

مختصر لنک:

کاپی