پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کا عرب ممالک سے حماس حکومت ختم کرانے کا مطالبہ

اتوار 8-جون-2008

اسرائیلی نائب وزیر اعظم حاتیم رامون نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت ختم کردیں-
 
القدس میں ہسپانوی وزیر خارجہ میگل مورائینوس سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں اعتدال طاقتوں کو حماس کا غزہ میں تسلط ختم کرانا چاہیے- اس ضمن میں مصر اور اردن اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-
 
انہوں نے کہا کہ حماس کا غزہ میں برسر اقتدار رہنا اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج ہے- اس چیلنج کے خاتمے کے لیے اسرائیل کو تمام محاذوں پر کام کرنا ہوگا- اس سلسلے میں عرب ممالک کا تعاون بھی ناگزیر ہے-

مختصر لنک:

کاپی