پنج شنبه 01/می/2025

موساد کے نائب سربراہ کا استعفی

اتوار 8-جون-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے کے نائب سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے- عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق انہوں نے موساد کے سربراہ کے مطالبے پر استعفی دیا-
 
اسرائیل کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ موساد کے نائب سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہو- حساس موضوع ہونے کی بناء پر فوج نے موساد کے نائب سربراہ کے استعفے کی وجوہات نشر کرنے کی اجازت نہیں دی- فوج کے مطابق وجوہات کی اشاعت اسرائیلی سالمیت کے لیے رسک ہے-

اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیل کی داخلہ امور کے متعلق خفیہ ادارے شاباک کو موساد کے نائب سربراہ کی نگرانی کی منظوری دی تھی- اس کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا-

مختصر لنک:

کاپی